شجاع آباد، 16 دسمبر (اےپی پی):شجاع آباد میں انٹر کالجیٹ سپورٹس میلہ میں طلباء کے درمیان آہستہ موٹر سائیکل چلانے کا مقابلہ ہوا ۔جس میں سب سے آخر میں پہنچنے پر دو طلبہ کو انعامات سے نوازاگیا۔
سٹی وارڈن پولیس ملک رخسار نے کہا کہ جیت کے پیمانے بد ل گئے ہیں، ریس کا مقصد تیزی کے باعث بڑھتے ہوئے حادثات کو کنٹرول کرناہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں۔
انچارج ریسکیو رانا شاہد نے کہا کہ ریس سے قبل ریسکیو 1122، پیٹرولنگ اور سٹی وارڈنز نےحادثات سے بچاؤ کا لیکچر بھی دیا اور کہا کہ دیر سے پہنچنا نہ پہنچنے سے بہتر ہے، سلو موٹرسائیکل ریس کا مقصد محفوظ سفر کی اہمیت اجاگر کرناہے۔
سورس : وی این ایس ، ملتان