صحافیوں کو ایک ہفتے میں صحت کارڈ دینے جارہے ہیں :چوہدری فوادحسین

59

لاہور 13 دسمبر ( اے پی پی ) وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج احساس پروگرام کے تحت بڑے پروگرام کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ۔

صحافیوں کو ایک ہفتے میں صحت کارڈ دینے جارہے ہیں،50 ہزار سے کم تنخواہ والے میڈیا ورکرز کواشیائے خورونوش کی خریداری پر 30فیصدسبسڈی دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جوآئین اورقانون کا احترام کرے گا اس سے بات کی جاسکتی ہے۔