لاہور 13 دسمبر ( اے پی پی ) وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں پولیس اور جوڈیشل ریفارمز جیسے ہونے چاہیے تھے ویسے نہیں ہوئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ اور پولیس کے بارے میں عوام کی رائے ہے کہ سب سے کرپٹ ادارے ہیں1990کےبعدپولیس سسٹم کوتباہ کیاگیا ،5500افراد ماورائے عدالت پولیس مقابلوں میں قتل کئے گئے،شہبازشریف کے دور میں پولیس مقابلوں کو عروج ملا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں صحافی احمد فراز کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے آتے ہی پولیس مقابلوں کا سلسلہ رک گیا،ماضی میں پولیس پرائیویٹ لوگوں سے پیسے لے کر بندے مارتی رہی،شہبازشریف نے وزیراعلیٰ بننے کےبعدپولیس کومقابلوں کےلئے فری ہینڈ دے دیا۔احمدفراز نے اپنی کتابوں میں ان تمام باتوں کا بڑی تفصیل سے ذکرکیاہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج احساس پروگرام کے تحت بڑے پروگرام کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ۔











