شجاع آباد،22 دسمبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شجاع آباد انٹر کالجیٹ سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے گراؤنڈ کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے عوام ویکسین لگوائیں اور زندگی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرکے گزارئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر تحصیل شجاع آباد تھے۔
شجاع آباد انٹر کالجیٹ سپورٹس میلہ کے زیراہتمام اے سی الیون اور میڈیا الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کھیلا گیا اے سی الیون بمقابلہ میڈیا الیون کرکٹ میچ،میڈیا الیون نے اے سی الیون کو 44 رنز سے ہرا دیا فرینڈلی کرکٹ میچ ،میڈیا الیون نے اے سی الیون کو 44 رنز سے ہرا دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کے زیراہتمام فرینڈلی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جو کہ اے سی الیون اور میڈیا الیون کے ناموں سے منسوب کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ،میچ میں میڈیا الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوور میں 93 رنز اسکور کئے اور انکے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے میڈیا الیون کی طرف سے ٹاپ اسکورر چوہدری سہیل نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 رنز اسکور کئے اے سی الیون کی طرف سے شاہ نواز ساجد عفت اور ناصر شہزاد ڈوگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اے سی الیون نے بعد میں کھیلتے ہوئے 49 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر اے سی الیون کے ٹاپ اسکورر محمد شاہ نواز نے 20 رنز اسکور کئے میڈیا الیون کی طرف سے رفیق مغل میاں زوار علی شاہ اور سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد نے میڈیا الیون کے کھلاڑی مصور انصاری کو بہترین فیلڈر کا انعام دیا اور آفیشلز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔











