لاہور، 16دسمبر(اے پی پی):بلوجستان ریزیڈینشل کالج لورالائی کے 65 طلبا کا وفد وزیر اعلیٰ پنجاب کی دعوت پر لاہور آیا ،صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے جمعرات کو انسے ملاقات کی ،ملاقات کا انعقاد 90 شاہراہ قائد اعظم مال روڈ لاہور پر کیا گیا ۔ طلباء کے وفد میں بلوچستان کے 32 اضلاع کے طلبا شامل تھے۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ماننا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ، اس طرز کی غیر نصابی سرگرمیوں سے طلباء کی بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا جبکہ کسی بھی انسان کی زندگی میں کامیابی کے لئے سب سے کلیدی کردار تعلیم کا ہے۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ جب محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی کمان سنبھالی تو ایک ویڈیو کانفرنس کال کرنے کی سہولت بھی موجود نہیں تھی لیکن آج محض تین سال کے عرصے میں محکمہ تعلیم پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہو چُکی ہیں، آج کے دور میں ٹیکنالوجی کا موثر اور جامع استعمال شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔
سورس :وی این ایس، لاہور