لاہور 16دسمبر(اے پی پی): مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں عنصر مجید خان نےشرکت کی سیکرٹری لیبر ڈاکٹر سہیل شہزاد اور ڈپٹی سیکرٹری لیبر بلال الیاس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ تارکین وطن کا عالمی دن منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر پاکستانی تارکینِ وطن کے حقوق سے متعلق شعو ر اجاگر کرناہے پاکستان یا بیرون ملک کام کرنے والے افراد کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے انھوں نے کہا کہ لیبر وزارت کی ذمہ داری سنبھالتے ہی تینوں فریقین کی مشاورت سے جامع لیبر پالیسی تشکیل دی مزدوروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کیلئے متعدد قوانین بنائے اور مناسب ضروری ترامیم کیں ڈپارٹمنٹ میں اصلاحات کرنا پہلا ہدف تھا اس لئے ہم محکمہ لیبر میں آٹومیشن کے ذریعے شفافیت لائے ہیں اب 99.8 فیصد سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن آن لائن جمع ہو رہی ہےتین سالوں میں گیارہ لاکھ سے زیادہ مزدوروں کو رجسٹرد کیاتین لاکھ مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈ دیئے اور نیو انسپیکشن رجیم سے نظام میں موجود خامیوں کو دور کیاپاکستان میں سکلڈ لیبر کی کمی ہے چنانچہ پنجاب میں ٹیوٹا مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق فنی تعلیم فراہم کر رہا ہےعنصر مجید خان نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک مقیم تارکین ِ وطن کی خدمات اور ملکی معیشیت کی ترقی میں انکے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا بیرونِ ملک جانے والے تمام تارکینِ وطن کو انکے حقوق کے متعلق آگاہی ہونا بہت ضروری ہےحکومت اور متعلقہ اداروں کومشترکہ طور پر لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہےملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتےبیرون ملک جاتے ہوئے تارکین وطن کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ تارکینِ وطن کو ضروری معلومات فراہم کی جائیں بیرون ملک کام کرنے والے افراد کو متعلقہ لیبر قوانین سے آگاہی ہونی چاہئےقانون سے واقفیت ہی مزدوروں کو انکے حقوق سے آگاہی فراہم کرے گی تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے مائیگرنٹ ریسورس سنٹر اور محکمہ لیبر وانسانی کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیاکانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علاوہ سرکاری اور عوامی عہدیداروں نے بھی شر کت کی مقررین نے کارکنان کو درپیش مسائل، ان کے حقوق کا استحصال،قانونی معاونت، دیگر مسائل اور انکے حل پرزور دیا۔