ملتان،01دسمبر 2021(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کے حکم پر کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ، ضلعی انتظامیہ کا بستی لاڑ میں قائم سیڈ مل میں رات گئے کریک ڈاؤن بلیک مارکیٹنگ کیلئے ذخیرہ کی گئی 4 ہزار بوری کھاد برآمد کرلی گئی ہیں کھاد کا غیر قانونی گودام سیل کرکے ڈیلر محمد خلیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے پولیس و محکمہ ایگری کلچر کے ہمراہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے یوریا 2524 بیگ،ڈی اے پی 522 اور ہزار سے زائد عام کھاد کے بیگ سیل پوائنٹس پر فروخت کیلئے رکھ دیے گئے ہیں۔
اے سی صدر عامر افتخار نے کہا کہ پکڑی گئی کھاد کنٹرول ریٹس پر کسانوں کو فراہم کی جائے گی اور کہا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کھاد کی سپلائی چین کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔