ملتان،22دسمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف میگا کریک ڈاؤن،ناجائز منافع خوری کیلئے بلوچستان سمگل کی جانیوالی 12 سو بوری یوریا کھاد پکڑی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے محکمہ زراعت کے ہمراہ پل چھٹہ کے علاقے میں گودام پر چھاپہ مارا فاران ٹریڈر کے مالک محمد ایوب صابر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم کے حکم پر گودام سیل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اے سی صدر عامر افتخار نے کہا کہ یوریا کھاد ناجائز منافع خوری کی نیت سے سمگل کی جارہی تھی اور کہا 12 سو بوری کھاد کاشتکاروں کو 1768 روپے فی بوری فروخت کی جائے گی۔











