طوری قبرستان پاراچنار میں آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے لیے ایک تقریب کا انعقاد

59

پاراچنار،16 دسمبر(اے پی پی): طوری قبرستان پاراچنار میں آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے لیے ایک تقریب  منعقد کی گئی۔

آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے یاد ہمیشہ دلوں میں ہوگی۔پاراچنارسے تعلق رکھنے والے تین شہداء کے قبروں پر پھول رکھے گئے۔طوری قبرستان پاراچنار میں آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے لیے ایک تقریب میں 73 بریگیڈ کے بریگیڈیئر ثاقب گلزار نے شہداء کے قبروں پر گلدستے رکھ دیئے گئے اس تقریب میں شہداء کے لواحقین اور علاقے کے مشران بھی شریک ہوئے۔

سورس: وی این ایس، پاراچنار