کوئٹہ، 09 دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نےکوئٹہ میں محفل حسن قرآت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن حکیم مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہمیں زندگی کا شعور اور رہنمائی دیتا ہے،مدارس قرآن فہمی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، اس حکومت میں متفقہ طور پر قرآن پاک کو نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم ہمارے نصاب میں شامل ہے جو ہمیں انسانیت سے محبت اور ایمان کامل سے روشناس کراتی ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ غیر مسلم جس ملک میں رہائش پذیر ہوں، وہاں کی کچھ ذمہ داریاں ہیں، کچھ واقعات ملک اور قوم کےلئے شرمندگی کا باعث ہوتے ہیں ہمارے لئے سوچنے کا مقام ہے یہ دین رحمت، دین شفقت ہے۔
وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے حفاظ کرام اور قراءمیں تہنیتی شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔ علمائے کرام اور صوبائی وزیر اکرم اچکزئی تقریب میں شریک تھے۔
سورس:وی این ایس، کوئٹہ