قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر وہاڑی کے خورشید ہال میں آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا

40

 

وہاڑی، 07 دسمبر(اے پی پی): پورے ملک کی طرح وہاڑی میں بھی آج قومی ووٹرز ڈے منایا جارہا ہے اسی سلسلے میں وہاڑی کے خورشید ہال میں آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد محمود گیلانی نے کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد محمود گیلانی نےکہا کہ آج کا دن جمہوریت کے فروغ کے لئے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اس دن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام کو ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے باقاعدہ تقریبات کرتا ہے تاکہ اس ملک میں جمہوریت فروغ پا سکے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی چوہدری نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت تبھی آگے بڑھے گی جب ووٹ کو اہمیت دی جائے گی بھارت بھی کشمیر میں کشمیریوں کو ووٹ کا حق دے تو وہ بھی اپنی مرضی کے نمائندوں کا انتخاب کر کے بہتر زندگی گزار سکتے ہیں اور یہی جمہوریت کا حسن ہے ہر شخص کو ووٹ ڈالنے کی آزادی ہونی چاہیے تاکہ وہ اپنے من پسند نمائندوں کو منتخب کرسکیں۔

 آگاہی واک میں سیاست دانوں،سرکاری افسران،وکلاء،طلباء سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

سورس: وی این ایس، وہاڑی