ماحولیاتی تغیر، غذا، توانائی اور آبی بحران، آبادی میں اضافے اور غربت جیسے غیر روایتی سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کانفرنس سے خطاب

21

اسلام آباد۔9دسمبر  (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  جمعرات کو یہاں آئی ایس ایس آئی  کے زیر اہتمام ‘‘پرامن اور خوش حال جنوبی ایشیاء’’ کے عنوان سے ‘اسلام آباد کانکلیو  ’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تغیر، غذا، توانائی اور آبی بحران، آبادی میں اضافے اور غربت جیسے غیر روایتی سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بہت سارے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو معاشی سٹرکچرل وجوہات سے پیدا ہونے والے بہت سارے غیرروایتی سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے جن میں ماحولیاتی تغیر، غذا، توانائی اور آبی بحران، آبادی میں اضافے، بے محابہ شہروں کے بڑھنے اور غربت جیسے مسئلے شامل ہیں۔ نہایت فوری نوعیت کی تشویش کا باعث بننے والا مسئلہ، ماحولیاتی تغیر کا ہے جس کے براہ راست اثرات غذا اور آبی سلامتی پر ہوتے ہیں۔