محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کی پشاور میں منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری

51

پشاور، 13دسمبر(اے پی پی): محکمہ ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو EIB-1 اور EIB-7  نے خفیہ اطلاع پر آج یہاں ایک اور بڑی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 31200 گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرلئے۔

پشاور، ایکسائز حکام کیمطابق ماجد خان پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے منشیات سمگلنگ کی اطلاع ملی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایکسائز عملہ نے گاڑی نمبر AKN 214  کی بھاری مقدار میں منشیات ٹل سے پشاور براستہ کوہاٹ سملنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

مذکورہ ٹیم نے رنگ روڈ جمیل چوک امان CNG  کے قریب مخبر شدہ موٹر کار کو روک کر تلاشی کے دوران اس سے 31200 گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان موقع پر گرفتار کرلئے جن سے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور میں محمد ریاض SHO تھانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔