وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

47

لاہور۔13دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے  وزیراعظم  کو صوبے کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری کارروائی سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اور پرنسپل سیکرٹری وزیرِ اعلیٰ پنجاب عامر جان بھی موجود تھے۔  ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے وزیرِاعظم کو صوبے کی سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور پنجاب بھر میں جاری ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری آپریشن ، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور گورننس کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی ۔ وزیرِاعظم نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔