مری؛20دسمبر2008 شہداء گھکھڑ پلازہ کی یاد میں شہداء کانفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد

64

مری، 21 دسمبر(اے پی پی): دسمبر شہداء گھکھڑ پلازہ کی یاد میں ڈائیریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ (امتیاز) کی ہدایت پر ریسکیو 1122 مری کے زیراہتمام سنٹرل سٹیشن پر انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کی زیرنگرانی شہداء کانفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں تمام ونگ انچارجز سمیت بڑی تعداد میں ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی، کنٹرول روم کے باہر شہید ہونے والے ریسکیو اہلکاورں کی تصاویر کو  بھی آویزاں کیا گیا۔

انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکو 1122 مری نے کہا کہ اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے قوم کے ہیرو ہیں شہید کی موت قوم کی حیات ہے،ملک وقوم اور عوام الناس کی جان و مال کو  محفوظ کرنے پر ہمارے نوجوانوں کی قربانیوں کو کھبی بھلایا نہیں جا سکتا،آج کا دن ان شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا درس دیتا ہے۔

20دسمبر 2008 گھکھڑ پلازہ آتشزدگی کے واقعہ میں لوگوں کی جانیں محفوظ کرتے ہوۓ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کر ڈالیں، جن میں سے ایک ریسکیو اہلکار تحصیل مری کا رہائشی بھی تھا کاشف انار عباسی شہید بطور فائر فائیٹر اس فائر آپریشن میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے اپنی جان قربان کرڈالی اور جام شہادت کا رتبہ حاصل کیا تھا۔

بعد ازاں ریجنل ایمرجنسی آفیسر کی ہدایت پر انچارج ایمرجنسی آفیسر کے ہمراہ ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شہید کاشف انار کی قبر پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور سلامی پیش کی اور متاثرہ فیملی کے ساتھ تعزیت کے لیۓ کاشف انارشہید کے گھر بھی پہنچےاور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کا پیغام پڑھ کر سنایا۔