مسابقتی امتحانات کی تیاری میں اقلیتوں کے طلبا کو سہولت فراہم کی جائے ؛صدرمملکت کی ایف پی ایس سی کے چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو

95

کراچی،31دسمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلبا وطالبات کو مسابقتی امتحانات کی تیاری کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں کی سطح پر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات انہوں نے یہاں گورنر ہا ئوس میں چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کیپٹن (ر) زاہد سعید سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ حکومت کو فخر ہے کہ اقلیتوں کے مسائل اور خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

صدر مملکت کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 19 ہزار وفاقی ملازمین مختلف اسکیلز پر تعینات ہیں۔انہوں نے اقلیتی ملازمین کو اگلے درجات میں مزید ترقیوں کے لیے تربیت اور تعلیم فراہم کرنے پر زور دیا۔ صدر مملکت کومزید بتایا گیا کہ سی ایس ایس کا خصوصی امتحان جلد منعقد کیا جائے گا تاکہ سندھ اور بلوچستان سے سیٹوں کا بیک لاگ پر کیا جا سکے۔

اس موقع پر چیئرمین ایف پی ایس سی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ایف پی ایس سی کی سالانہ رپورٹ 2020 بھی پیش کی۔