وزیراعظم عمران خان نامور مسلم اور جیّد سکالرز کے ساتھ کل خصوصی نشست میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے

31

اسلام آباد،31دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان مسلم دنیا کے نامور اور جیّد سکالرز کے ساتھ کل (ہفتہ کو) خصوصی نشست میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مسلم دنیا کے نامور اور جیّد سکالرز کے ساتھ ایک خصوصی نشست ہوگی جس میں وزیراعظم سوالات اور تبادلہ خیال کی اس نشست میں مسلم امہ کے ماضی، حال اور مستقبل کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ پہلا سیشن ہفتہ کو بعداز دوپہر دو بجے پی ٹی وی سے براہ راست نشر ہوگا۔