معاشرے کی اقدار تبدیل ہو چکی ہیں، اب لوگ کرپشن سے متنفر نہیں ہوتے، ترجمان حکومت پنجاب  حسان خاور

103

لاہور، دسمبر 16(اے پی پی):  ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے معاشرے میں کرپشن کے موضوع پر  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کی اقدار تبدیل ہو چکی ہیں، اب لوگ کرپشن سے متنفر نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے  سپورٹرز کا بیانیہ  ‘ کھا تا ہے تو لگاتا بھی ہے ‘ کا مطلب کرپشن کی اجازت  دینا ہے جو معاشرے کے لیے بہت خطرناک ہے ۔