اسلام آباد،5دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈار نے “کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو” کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اتوار کو جناح اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کے نواجوانوں سے خطاب کی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کی سکیورٹی ٹیم نے بھی انتظامات کا جائزہ لیا،وزیراعظم عمران خان6 دسمبر کو کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا آغاز کریں گے اور اس حوالے سے اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں تقریب کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔
تقریب میں ہزاروں اتھلیٹس اتوار کو جناح اسٹیڈیم میں تقریب کی ریہرسل میں شریک ہورہےہیں،پورے جناح اسٹیڈیم کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان مشعل جلا کر کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو مہم شروع کریں گے،جناح اسٹیڈیم میں 40 ہزار نوجوان شرکت کریں گے۔