ملتان، 16 دسمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کی جانب سے شہر کی صفائی کیلئے سمارٹ پلان کا نفاذ،ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کی چیکنگ کی اور سبزی منڈی ویسٹ ٹرانسفر سٹیشن کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے بریفننگ بھی دی جبکہ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر اولیاء کو پاک و صاف بنانے کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہیں ،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو مکمل افرادی قوت و جدید مشینری سے لیس کرینگے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلائی اوورز اور مرکزی شاہراہوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں سے سو فی صد ویسٹ کولیکشن کیلئے کمپنی کو ٹاسک دیا ہے ۔ سبزی منڈی ٹرانسفر سٹیشن کو ماحولیاتی لحاظ سے اپ گریڈ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
سورس : وی این ایس ، ملتان