ملتان، 02 دسمبر (اے پی پی ):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت محکمہ صحت کارکردگی بارے جائزہ اجلاس ہوا۔اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ویکسین ہر دہلیز پر مہم فیز2 کے اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں گے ، کورونا کی ممکنہ نئی قسم سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر، ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری کورونا ویکسین کے ذریعے خود کو محفوظ رکھیں۔
کمشنر نے لودھراں، خانیوال انتظامیہ کو REDمہم میں نمایاں پوزیشن،ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف خشک رکھ کر ڈینگی وباء کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں ڈویژن میں 3 ایف آئ آر، 41 نوٹسز،1 مقام سربمہر کیا گیا ہے ویکسین ہر دہلیزپر2مہم میں پہلی ڈوز کا 837563 ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے۔
ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسزڈاکٹر وسیم رمزی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا RED2 میں دوسری ڈوز کا ٹارگٹ2094917 مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویکسین ہر دہلیز پر مہم 2 1 دسمبر تا 10 جنوری تک جاری رہے گی۔
اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم، کورونا ویکسینیشن بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی ملتان عامر کریم خاں، ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ہیلتھ افسران موجود تھے۔