ملتان، 05 دسمبر (اے پی پی ):ایم ڈی اے کی 89ویں گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار کی سربراہی میں واسا کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی خصوصی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ایم ڈی اے کی جانب سے شہر کو خوبصورت بنانے، چوکوں کی کشادگی جیسے کاموں کی تعریف کی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایم ڈی اے کے ساتھ مزید تعاون اور شہر کے ترقیاتی کاموں میں ساتھ دینے کی یقین دہانی۔
اجلاس میں ایم ڈی اے اور واسا کے ایجنڈا آئٹم منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ہاؤس کو ایجنڈے کے بارے میں بریف کیا۔ اجلاس میں ایم ڈی اے اور واسا کے مجموعی طور پر 19 ایجنڈا ایٹم پیش کئے گئے۔ایجنڈا میں گورنمنٹ آ ف پنجاب کی جانب سے انٹیگریٹڈ الاونس میں اضافہ کوایم ڈی اے ملازمین کو دینے،ایم ڈی اے آ فس بلاک کی تعمیر کی منظوری سمیت ایم ڈی اے ملازمین کو پلاٹ آ لاٹ کر نے،ایم ڈی اے ملازمین کے بچوں کی شادی کے لیے میرج گرانڈ اور وفات پانے والے ملازمین کے لئے بھی گرانٹ دینے،ایلوکیشن کمیٹی کے لئے ٹی او آ رز میں تبدیلی،اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ایجنڈے شامل تھے۔
اجلاس میں وائس چیرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں،وائس چیئرمین ایم ڈی اےاشرف ناصر خان،ترجمان وزیر اعلی پنجاب /ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر گورننگ باڈی ایم ڈی اے میڈم سبین گل خان، ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیاء،مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال، میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرایں،نمائندہ کمشنر ملتان انجینئر عرفا حسن،،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہورسائمہ خان سیکشن آفیسر،نمائندہ (LG&CD)ڈیپارٹمنٹ لاہورمحمد حیات اسسٹنٹ ڈائریکٹر،نمائندہ HUD&PHطاہر جاوید ڈائریکٹر بھاٹا ملتان اور نمائندہ P&D ڈیپارٹمنٹ سے وقاص ذولفققار اسسٹنٹ ڈائریکٹرشریک تھے۔