ملتان، 18 دسمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا رات گئے اچانک مخلتف بس سٹینڈز کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ٹکٹ کاؤنٹرز اور بسوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کئےاور بغیر ویکسینیشن سفر کرنے والے 2 شہریوں کو اپنی نگرانی میں ڈوز بھی لگوائی اور بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ٹکٹ فراہم کرنے پر بس کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ تمام شعبوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بس سٹینڈز اور عوامی مقامات پر کورونا ویکسین کیمپ قائم کئے گئے ہیں، شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کورونا ویکسینیشن کرائیں۔
سورس:وی این ایس،ملتان