ملتان ؛ سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کا تونسہ کے انٹری ایگزٹ پارک کا دورہ

67

ملتان ،08 دسمبر (اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے دورہ تونسہ کے دوران انٹری ایگزٹ پارک میں کام میں غفلت پر  ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان سیف الرحمان اور ٹھیکیدار کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور تونسہ انڈس ہائی وے پر 1070ٹرمینیلیا کے درختوں کی شجر کاری کے آغاز کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ پارک کی انٹری اور ایگزٹ میں میل اور فی میل واش رومز کو الگ الگ تعمیر کیا جائے گا، پارک میں بہترین عوامی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔،پارک کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے پر ٹرمینیلیا کے 300درختوں کی شجر کاری 15دسمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔

جاوید اختر محمود نے کہا کہ ٹرمینیلیا کا افتتاح جلد کریں گے، انڈس ہائی وے پر لائیٹس کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تونسہ میں ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کریں گے،ترقیاتی منصوبوں میں کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ  کام کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے۔

ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سورس :وی این ایس ، ملتان