ملتان 17، دسمبر (اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے جمعہ کو یہاں جنرل ہسپتال بوہر گیٹ کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ریڈ مہم برائے کووڈ ویکسینیشن کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیے، انہوں نے ہسپتال میں دیگر طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریڈ مہم تیزی اور کامیابی سے جاری ہے۔ کورونا ویکسینشن کی فراہمی عوم کو ان کی دہلیز تک پہنچانا ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کرتا رہے گا، مستقبل میں بھی ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ مثبت اقدامات جاری رکھے گا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے مزید کہا کہ ہسپتال میں بہتر سہولیات موجود ہیں،مریضوں کو صحت عامہ کے تمام سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ صاف پانی فراہمی اور سیوریج حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔