ملتان، 08 دسمبر (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کا احساس بازار کے کے بعد ایک اور عوام دوست اقدام ، صنعت زار روڈ پر غریب افراد کیلئے”دیوار احساس” قائم کردی گئی۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق عوامی فلاح و بہبود ترجیح ہے۔
دیوار احساس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیوار احساس پر غریب افراد کو سردی سے بچاؤ کیلئے کپڑے بلامعاوضہ فراہم کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احساس بازار کی طرز پر روزانہ 5 سو سے زائد افراد و بچوں کو کپڑے فراہم کئے جائیں گے اور کہا شہری اپنے ملبوسات غریب افراد کو فراہمی کیلئے دیوار احساس پر رکھ سکتے ہیں ۔
ڈی سی عامر کریم خاں نے کہا احساس پر شہریوں کی جانب سے بھرپور عطیات کا سلسلہ جاری ہے، سول سوسائٹی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس کار خیر میں حصہ ڈالیں
سورس : وی این ایس ، ملتان