ملتان۔15دسمبر (اے پی پی):ملتان میں ریجنل محتسب آفس کا افتتاح کردیاگیا۔ ریجنل محتسب آفس کا افتتاح وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹرخاور جمیل نے کیا۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل وفاقی انشورنس محتسب کراچی مبشر نعیم صدیقی،ایڈوائرز وفاقی انشورنس محتسب اسلام آباد رفعت شاہین قاضی،ایڈوائزر وفاقی انشورنس محتسب لاہور عبدالباسط خان، ،ایڈوائرز وفاقی انشورنس محتسب ملتان محمد اعظم جوئیہ، کمشنرملتان ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر عامرکریم خا ن سمیت مختلف اعلیٰ افسران بھی موجودتھے۔ ریجنل انشورنس محتسب اعظم جوئیہ نے انہیں بریفننگ دی۔ ڈاکٹر خاور جمیل نے محتسب آفس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے موقع پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے ملازمین کے کام کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ قبل ازیں صوبائی محتسب آفس پہنچنے پرپولیس کے چاق وچوبند دستے نے وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل کوسلامی بھی دی۔