ملتان،08دسمبر(اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے نواں شہر،پل موج دریا اور دولت گیٹ کے ایریا میں گرینڈ صفائی آپریشن کیا گیا۔ سڑک کی تعمیر کے دوران پل موج دریا فلائی اوور پر جمنے والی مٹی کی سکریپنگ کر دی گئی اور فلائی اوور کو پانی سے واش کردیا گیا۔ایم ڈی اے کی جانب سے نئی تعمیر ہونیوالی شاہراہ کے اطراف سے مٹی ملبہ بھی سمیٹ لیا گیا ہے۔ادھر حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کے پیش نظر قلعہ کے اطراف میں بھی صفائی ستھرائی کا کام زوروں پر ہے۔افشار چوک میں واسا کی جانب سے سیوریج لائن بچھانے کی وجہ سے اکٹھا ہو جانیوالا ملبہ اور ویسٹ بھی اٹھا لیا گیا ہے جبکہ مچھلی منڈی روڈ کی بھرپور صفائی کر دی گئی ہے۔
سورس: وی این ایس، ملتان