ملتان :پی ایچ اے ملتان نے گل داؤدی کی نمائش کو حتمی شکل دے دی ہے

42

ملتان 21 دسمبر )  اے پی پی ): پی ایچ اے ملتان نے گل داؤدی کی نمائش کو حتمی شکل دے دی ہے۔تمام تیاریاں مکمل کر گئی ہیں۔تمام آفیسران اور ملازمین کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔رات کے اوقات میں بھی لائیٹس کی تنصیب مکمل کر لی گئے ہے۔شہریوں کو موسم سرما میں بہترین تفریح فراہم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائیریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید شفقت رضا نے گل داؤدی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ زکریا پارک میں نمائش کا انعقاد خوش آئیند ہے۔جس سے عوام کو بھرپور تفریح میسر آئے گی۔پھولوں کی نمائش کا سلسلہ جاری رکھے گے۔عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرتے رہے ہیں۔عوام سے اپیل ہے کرونا ایس او پیز کے تحت نمائش میں شرکت کریں۔