ملتان: چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا اہتمام

48

ملتان، 7 دسمبر ( اےپی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا اہتمام کیا گیا۔میچ کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان شفاعت ظفر تھیں ڈسٹرکٹ سپروائزر شفاعت ظفر نے دونوں ٹیموں کے بچوں سے ملاقات کی اور حوصلہ افزائی کی اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں پر مشتمل 2 ٹیموں سلطانز اور ٹائیگرز کے مابین 12 اوور کا کرکٹ میچ کروایا گیا ٹیم سلطانز کے کپتان عمران رسول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پہلے کھیلتے ہوئے ٹیم سلطانز نے مقررہ 12 اوورز میں 72 رنز بنائے ٹیم ٹائیگرز کی جانب سے 72 رنز کے تعاقب میں کھیلتے ہوئے 12 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 74 رنز بنا کر ٹارگٹ پورا کر لیا

ٹیم ٹائیگرز  کے کپتان جمیل ابراہیم نے 50 رنز بنائے اور میچ میں فتح حاصل کی میچ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے جیتنے والی ٹیم اور دیگر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بچوں کو تحائف دئیے۔