ملک میں انتخابی عمل اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2016 کو ووٹروں کا پہلاقومی دن منایا

16

کوئٹہ،07دسمبر (ا ے پی پی ): آئین پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے جس کے تحت سیاسی جماعتوں اور امیدواران کو یکساں مواقع اور سہولتیں میسر ہوں۔ یہ بات ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی اور صوبائی الیکشن کمشنرفیاض حسین مراد نے قومی ووٹر ز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہآئندہ عام انتخابات 2023کے انعقاد کیلئے انتخابی فہرستوں کا اپ ڈیٹ ہونا انتہائی ضروری تھا اس مقصد کیلئے الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی میعادی نظرثانی کا کام شروع کر دیا ہے۔پہلے مرحلے میں ووٹروں کی گھر گھر تصدیق کے عمل کا آغاز مورخہ 7نومبر2021کو کردیا گیا ہے۔ جو کہ21دسمبر اور 28 اپریل2021 کوحتمی انتخابی فہرستیں شائع کی جائیں گی۔اسکے بعد ابتدائی فہرستیں عوام کے معائنہ کیلئے شائع کی جائیں گی تاکہ پہلے مرحلے میں جن افراد کے ووٹ درج نہیں ہوسکے وہ اپنے ووٹ کا اندراج کروائیں۔ ووٹ کی منتقلی اور فوت شدہ ووٹوں کا اخراج کروائیں مزید کسی ووٹر کے اندراج پر اعتراض بھی کیا جاسکے گا۔الیکشن کمیشن اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور باوجود محدود افرادی قوت اور وسائل کے ہم نے ہمیشہ اپنی ڈیوٹی بروقت اور باطریق احسن نبھائی ہے لہذ ا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز الیکشن کمیشن کو بحیثیت ادارہ مزید strengthen کریں تاکہ ملک میں جمہوری عمل کو مزید مستحکم کیا جائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنرفیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابی عمل اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2016 کو ووٹروں کا پہلاقومی دن منایا، اسی طرح اس سال بھی یہ دن منایا جا رہا ہے تا کہ قوم کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے اور قوم کی اس کثیر تعداد جن کے ووٹ کا اندراج نہیں ان کے ووٹ کا اندراج اور جمہوری عمل میں ان کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انتخابی فہرستوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد مردوٹرز کے مقابلے میں کافی کم ہیں اس فرق کی بنیادی وجہ بہت ساری اہل خواتین کے پاس قومی شناختی کارڈ کا نہ ہونا ہے۔ اسی کومدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن اہل خواتین کو انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کیلئیایک مہم کا آغاز کر دیا ہییہ مہم بلوچستان کیتمام ضلعوں میں چلائی جائے گی اس مہم میں نادرا کو پابند کیا گیا ہیکہ وہ تمام اہل خواتین کو قومی شناختی کا رڈ جاری کرے تاکہ اس کے بعدان کو انتخابی فہرستوں کا حصہ بنایا جا سکے۔تقریب سے صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ، عورت فاونڈیشن کے علاوالدین،سی ای پی کے نصراللہ بڑیچ،ہوسٹ سے کرامت اللہ،اقلیتی نمائندا شہزاد کندن، فافن کے سیکرٹری جنرل حمیداللہ،خواتین نمائندہ یاسمین مغل، پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ زلفقارنے بھی خطاب کیا اور ووٹرز ڈے کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔