اسلام آباد،28دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران 28.9 ملین ٹن گندم کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ سال 27.5 ملین ٹن تھا، ملک میں گندم کی کاشت کا 95 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، پیداوار کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تصدیق شدہ بیج اور زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے، وفاقی حکومت کی بہتر منصوبہ بندی سے یہ سب کچھ ممکن ہوا ہے۔











