اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخرامام نےجمعرات کو وزیراطلاعات و نشریات چوہدر ی فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی بار زراعت کے شعبے کو ترجیح دی۔ وزیراعظم نے زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، گزشتہ دوسالوں کے مقابلے میں پچھلے سال 5 فصلوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا، کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ دیکھا گیا۔ ۔ سید فخر امام نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کی تاریخ 1960 سے 2000 تک دیکھی جائے تو اس میں 4 فیصد زرعی پیداوار کی گروتھ تھی جبکہ 2000 سے اب تک 3 فیصد گروتھ ہوئی ہے۔