مکئی اور گنے کی پیداوار میں اضافہ ہوا ،وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید  فخرامام

33

اسلام آباد۔9دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید  فخرامام نےجمعرات کو وزیراطلاعات و نشریات چوہدر ی فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ مکئی اور گنے کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہاکہ مکئی کی فصل  پچھلے سال 8.9 ملین ٹن تھی جو  اس سال 9 ملین ٹن تک پہنچی ہے ۔ گنے کی پیداوار 81 ملین ٹن تھی جو کہ اس سال89 ملین ٹن ہوئی ہے جس کی ایکسٹرا چینی اگر برآمد کی جاتی تو اس کی  مالیت800 ملین ڈالر بنتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت  نے زراعت کے شعبے کی بہتری کے لئے جو فریم ورک دیا ہے اس میں تمام شعبوں خصوصاً پنجاب نے اپنا حصہ ڈالا  اور کاشتکاروں کی آمدن میں 399 ارب روپے تک اضافہ ہوا۔