میرپورخاص؛ سندھ کی ثقافت کا دن ” ٹوپی اجرک کلچر ڈے”  کی تقریب سینٹرل جیل   میں منعقد

53

میرپورخاص،05 دسمبر ( اے پی پی):  سپریڈنٹ  سینٹرل جیل میرپورخاص  سید منور علی شاہ اور سینٹرل جیل میرپورخاص کے دیگر اسٹاف و عملے کی جانب سے  سندھ کی ثقافت کا دن ” ٹوپی اجرک کلچر ڈے”  کی تقریب سینٹرل جیل   میں منعقد گئی۔ تقریب میں سبز ہلالی پرچم کو نمایا کرکے قیدیوں اور جیل اسٹاف نے سندھی اجرکیں  اور ٹوپیاں پہن کر سندھی ثقافتی دنوں پر رقص کیا۔  قیدیوں نے اپنی قدیم سندھ کے ثقافت  کے دن کو جوش و خروش سے منایا۔

 سپریڈنٹ سینٹرل میرپورخاص سید منور علی شاھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ  زندہ  دل قومیں وطن عزیز اپنے صوبے  اپنے علائقے کی ثقافتیں مناتی ہیں اور پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت اپنی اپنی تاریخ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا سینٹرل جیل میرپورخاص کے قیدیوں کو آج ثقافت کی خوشیوں میں شریک کیا اور انہی موقع دیا کہ وہ اپنی مٹی اپنی سرزمین کے ثقافتی رنگوں میں خوشیاں بکھریں۔