میرپورخاص،24 دسمبر (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات 2022،ضلعی وکلاء بار ایسوسی ایشن کے الیکشن 2022 میں آج پولنگ کا عمل ریٹرننگ افسر تھرڈ سینٸیر سول جج اوم پرکاش، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر فرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ نجیب اللہ سومرو اور جوڈیشل مجسٹریٹ شیر محمد رند کی موجودگی میں شروع کردیا گیا۔ پولنگ اسٹیشن تھرڈ سینٸیر سول کورٹ میں بنایا گیا ہے۔ پہلا ووٹ ایڈوکیٹ گلاب خان قاٸمخانی نے 9:18 منٹ پر کاسٹ کیا۔ شاہین اور فرینڈز پینلز کے ایڈوکیٹ ندیم عباسی اور ایڈوکیٹ رانا گوہر اور یو آٸی ڈی ایس پینلز کے ایڈوکیٹ میر علی بخش تالپور اور ایڈوکیٹ رامچند ارجنا پولنگ ایجنٹس ہیں۔ چار پولنگ بوتھ بناٸے گٸے ہیں۔
سورس : وی این ایس ، میرپورخاص











