اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے بدھ کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے ٹیکس اصلاحات متعارف کروائی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مخصوص صنعتوں کو این او سی کے جھنجھٹ سے بھی آزاد کر دیا جائے گا۔ موجودہ اور نئی ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کے لئے ایس ایم ای پالیسی 2021ءکے تحت نئی ریگولیٹری اصلاحات کا نفاذ کیا جائے گا جس کے تحت پیچیدہ اور فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کر کے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ایس ایم ای پالیسی کے تحت پیداواری کاروباروں کو ٹیکسوں میں 57 فیصد سے 83 فیصد تک خصوصی چھوٹ دی جائے گی تاکہ نہ صرف پیداواری لاگت کم ہو بلکہ پرافٹ مارجن بھی بڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے خواتین کاروباری اور انٹرپرینیورز کو ٹیکس میں 25 فیصد چھوٹ دی جائے گی۔