ایس ایم ای آسان فنانس سکیم کے تحت بغیر ضمانت 30 ہزار نئے کاروباروں کے لیے ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا ، مخدوم خسرو بختیار

4

اسلام آباد۔15دسمبر  (اے پی پی): وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے بدھ کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے ساتھ پریس کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایم ای آسان فنانس سکیم کے تحت بغیر ضمانت 30 ہزار نئے کاروباروں کے لیے ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ کاروبار میں توسیع بھی اب چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لئے مشکل نہیں رہے گی کیونکہ ماضی کے برعکس ایس ایم ای پالیسی 2021ءکے تحت ایس ایم ای آسان فنانس سکیم متعارف کروائی جا رہی ہے جس کے ذریعے ایس ایم ایز کو ایک کروڑ روپے تک کا بلا ضمانت قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ ایس ایم ایز کی منڈیوں اور صارفین تک رسائی آسان بنانے کے لئے بھی ای کامرس، آن لائن بزنس اور مقامی و بین الاقوامی نمائشوں میں شمولیت کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔