نوشہرو فیروز،07 دسمبر( اے پی پی): ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشہرو فیروز نیاز احمد نے 07دسمبر کو ووٹرز کا قومی دن منایا جس میں ووٹر کو ووٹ کی اہمیت کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کی گئی اس سلسلے میں ایک ریلی صبح 30 :9 گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مورو سے پریس کلب مورو تک نکالی گئی اس کے بعد گورنمنٹ مدرسہ ہائی اسکول نوشہرو فیروز میں ایک سیمینار صبح 11:30 منعقد کیا گیا۔