نیو ائیر نائٹ پر کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایڈمنسٹریٹو اور سکیورٹی اقدامات کر رکھے ہیں ؛ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان

35

لاہور، 31دسمبر (اے پی پی):کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے نیو ائیر نائٹ پر صورت حال معمول پر رکھنے کے اقدامات کے حوالے سے بتایا کہ شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے اور نیوایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگا ، نیو ایئر نائٹ پر آتشبازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت نیو ائر نائٹ پر   لاہور ڈویژن میں ایڈمنسٹریٹو و سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے  اجلاس   ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو،پولیس،ڈالفن ،پی آر یو اور ٹریفک پولیس افسران  فیلڈ میں خود موجود ہونگے،لاہور پولیس اور رنگ روڈ پولیس مکمل طور پر الرٹ رہیں گےپولیس پٹرولنگ کو بڑھایا جائیگا،کسی کو طوفان بدتمیزی  برپا نہیں کرنے دیں گے،نیو ایئر نائٹ پر آتشبازی کی کسی کو اجازت نہیں، تمام درخواستیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

  اجلاس میں سیکرٹری بلدیات پنجاب نورالامین مینگل کی بھی شرکت،پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس،رنگ روڈ پولیس کے افسران اور ڈی سیز کی بھی شرکت کچھ افسران بزریعہ ویڈیو لنک بھی شریک ہوئے۔