ن لیگ نے ہر ادارے کو  برباد کیا، پنجاب میں حاجی محمد بوٹا وزیر تعلیم بنائے جو انگوٹھا چھاپ تھے: ڈاکٹر شہباز گل

63

لاہور 10 دسمبر ( اے پی پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز نے گورنر ہاؤس لاہور میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ پنجاب میں حاجی محمد بوٹا وزیر تعلیم بنائے جو انگوٹھا چھاپ تھے۔

 انہوں نے کہا کہ کل کراچی میں  ن لیگ نے گرین لائن منصوبے کاعلامتی  افتتاح کیا اپنی حکومت میں  لوٹ کھسوٹ کر کے پیسہ لندن منتقل کیا اب ان کو خیال آ رہا ۔