وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

37

اسلام آباد: 01 دسمبر (اے پی پی ):وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں بلوچستان کی ترقی خصوصا گوادر کے لیے بجلی کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں صوبے کو موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی اور کوئٹہ کراچی شاہراہ کی تعمیرسے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔