وزیراعظم عمران خان کا ملکی تاریخ کےسب سے بڑے سماجی تحفظ کے پروگرام کا اعلان ، چوہدری فواد حسین

29

اسلام آباد۔9دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر غذائی تحفظ سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ملکی تاریخ کےسب سے بڑے سماجی تحفظ کے پروگرام کا اعلان  کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سوشل پروٹیکشن پروگرام کا اعلان کیا، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے ہر شہری کو 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت میسر ہوگی، یہ سہولت بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروسز میں لوگوں کو علاج کی سہولت کے لئے پریمیم ادا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا شناختی کارڈ ہی ہیلتھ کارڈ ہوگا، کسی بھی سرکاری ہسپتال میں علاج مفت ہوگا۔