وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت گوادر کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلی سطحی جائزہ اجلاس

50

گوادر،16دسمبر  ( اےپی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گوادر اولڈ سٹی کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے اور ان منصوبوں میں علاقے کے لوگوں کی مشاورت کو اہمیت دینے کی ہدایت کی ہے۔ وفاق اور صوبائی حکومت منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کریں گی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدارت میں گوادر کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلی سطحی جائزہ اجلاس یہاں منعقد ہوا ۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال ، اسد عمر  اور  مشیر وزیراعظم برائے سی پیک خالد منصور صوبائی وزراء سید احسان شاہ میر ظہور بلیدی چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں وفاقی و صوبائی اداروں کے حکام کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں گوادر حق دو تحریک کے مطالبات پر عمل درآمد اور پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی کو کاغذات سے نکال کرحقیقت میں بدلنے کیلئے پر عزم ہیں گوادر کے لوگوں کے مطالبات جائز ہیں ، ماہی گیروں کے حقوق پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے اجلاس میں گوادر یونیورسٹی ، کیڈیٹ کالج ، ووکیشنل سینٹر اور پینے کے پانی کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا چیف سیکریٹری بلوچستان ، چئیرمین گوادر پورٹ اور ڈی جی ادارہ ترقیات گوادر نے اجلاس کو منصوبوں پر بریفینگ دی