وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے 9ویں اجلاس  کا انعقاد

33

لاہور، 8دسمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 9واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لاہور کیلئے واٹر میٹرزکی خریداری، تنصیب اور آپریشن اینڈ مینٹیننس پراجیکٹ کیلئے ٹیکنیکل اورفنانشل بڈز کا جائزہ لیاگیا۔ لاہور کیلئے واٹر میٹرزکی خریداری،تنصیب اورآپریشن اینڈ مینٹیننس پراجیکٹ کیلئے ٹیکنیکل اورفنانشل بڈزکی اصولی منظوری بھی دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیکنیکل اورفنانشل بڈز کے حوالے سے تمام قواعد و ضوابط اورقانونی پہلو مدنظررکھنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اس ضمن میں قواعد و ضوابط کے تحت اقدامات کرے۔پی پی پی موڈ کے دیگر منصوبوں کو جلد حتمی شکل دی جائے اور ضروری امورفی الفور طے کیے جائیں۔

اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے 7ویں اور8ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت،اسد کھوکھر،اراکین پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد،خدیجہ عمر،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سابق صدر سیالکوٹ چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹری،چیف ایگزیکٹو آفیسرپنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی اورمتعلقہ حکام  نے شرکت کی۔

سورس: وی این ایس، لاہور