وزیر اعظم عمران خان کا مقابلہ ملک کے بڑے مافیاز سے ہے؛ ملک امین اسلم

106

اٹک، یکم دسمبر (اےپی پی): وزیر اعظم   کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا مقابلہ ملک کے بڑے مافیاز سے ہے، 70سال سے ملک پر قابض مافیاز نے اپنی جڑیں مضبوط کر لی ہیں لیکن عمران خان انہیں شکست دیکر رہیں گے، ایم وی ایم سے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا خاتمہ ہو گا،الیکٹر ک ووٹنگ مشین اور اس کے فوری نتائج سے کوئی شخص دھاندلی نہیں کر سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غورغشتی میں جابر خان،اسد علی،افضال ملک،خالد وحید،سجاد خان آصف سیٹھ،عمر فاروق و دیگر کی پی ٹی آئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ  2013کے انتخابات میں حلقہ این اے 55 میں میرے ساتھ بھی دھاندلی ہوئی تھی جس کا فیصلہ آج تک نہ ہو سکا۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ پی ٹی آئی کے امیدواران کو دینگے،بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیکر عمران خان نے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں میں ہونے والی دھاندلیاں عوام کے سامنے ہیں۔