وہاڑی؛ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن  کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد

41

وہاڑی، 09 دسمبر (اے پی پی ):اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر ڈی سی آفس وہاڑی سے لے کر وی چوک وہاڑی تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال نے کی ۔

اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال کا کہنا تھا کہ  کرپشن معاشرے کا ایک ایسا ناسور ہے جو اس کی جڑیں کھوکھلی کر دیتا ہے ،کرپشن قوموں کو تباہ و برباد کر دیتی ہے ۔کرپشن سے پاک معاشرہ ہماری اولین ترجیح ہے  جبکہ کرپشن کے سدباب اور اس کے خلاف آواز اٹھانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ  کرپشن کے خلاف سخت قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو۔

واک میں سرکاری افسران، سول سوسائٹی اور طلباء سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ کے سربراہان؛سول سوسائٹی کے نمائندگان سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سورس : وی این ایس ، وہاڑی