وہاڑی؛ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،آٹھ ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

22

وہاڑی ، 12 دسمبر (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس  امیر عبد اللہ خان نیازی کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 8 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان سے18 کلو چرس ، 50 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی جبکہ بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کے خلاف مہم میں 3 پیشہ ور گدا گر بھی گرفتار کئے گئے  ۔

ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ معاشرے سے ان برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔