ویمن یونیورسٹی ملتان میں سماجی تنظیم سگنفیائی اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرء کے تعاون سے   سپورٹس ویک شروع ہوگیا

53

ملتان،07 دسمبر ( اےپی پی): ویمن یونیورسٹی ملتان میں سماجی تنظیم سگنفیائی اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرء کے تعاون سے   سپورٹس ویک شروع ہوگیا، جس میں طالبات کرکٹ ، ہاکی، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس او ردیگر مقابلوں میں حصہ لیں گی، گزشتہ روز سپورٹس ویک کےافتتاح کے موقع پر رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں طالبات نے مختلف سٹال بھی لگائے جس میں اساتذہ اور طالبات نے خصوصی دلچسپی لی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ کھیل جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے ناگزیر ہیں‘ تدریسی اور درسی امور،غم روزگار اور غم جاناں سے آزاد ہو کر زندگی اورقلب و ذہن کی شادابی کے لئے ہم نصابی سرگرمیاں نہایت مفید ہوتی ہیں تعلیمی اداروں میں کھیل سمیت ہم نصابی سرگرمیاں اسی لئے کرائی جاتی ہیں تاکہ ذہنوں اور دماغوں کی زرخیزی برقرار رہے اور علم کی تخم ریزی کی صورت میں علم و عرفان اورفہم و فراست کھیتی ہمیشہ ہری رہے۔ تعلیم کے علاوہ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کے فروغ کے لئے کھیلوں میں حصہ لیں کیونکہ ایسی سرگرمیاں انسان میں برداشت‘ تدبر اور رواداری جیسی صلاحیتیں پیدا کرتی ہیں جو عملی زندگی کے لئے سب سے کارآمد طرز عمل ہیں کھیلوں سے طالبات کی جسمانی نشوونما کے علاوہ ان کے اندر چھپی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا جاسکتا ہےطالبات کو چاہئیے کہ وہ اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو پہچانیں اور آگے بڑھیں کیونکہ ہماری طالبات جہاں معمار پاکستان ہیں وہیں پر ان کی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مستقبل میں پاکستان کو آگے لیجانے میں آسانی پیدا ہوگی تعلیمی میدان کے علاوہ کھیل کے میدان بھی بچوں کی صلاحیتوں کی بدولت آباد رہتے ہیں  ہماری کو شش رہی ہے کہ طالبات کو غیر نصابی سرگرمیوں کی جانب راغب رکھیں اسی لئے سال میں ایک مرتبہ سپورٹس ویک منایا جاتا ہےمستقبل میں اس سلسلے کو اور بھی وسیع کریںگے اور وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ویمن یونیورسٹی کو سپورٹس میں  بھی اول پوزیشن پر لیکر آئیں گے ، انہوں نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی محنت کو سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ذین بلوچ نے کہا  کہ صحت مند دماغ اور جسم کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان نے شاندار سپورٹس ویک کا اہتمام کیا ہے اور یہ واضح ہے کہ یونیورسٹی طالبات کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے یکساں مواقع اور ماحول مہیا کر رہی ہے۔