ٹیکنالوجی کرپشن کے خلاف ہمارا سب سے موثر  ہتھیار ہے جسے سیکھنا اور استعمال کرنا پڑے گا: ترجمان حکومت پنجاب  حسان خاور

17

لاہور، دسمبر 16(اے پی پی):  ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے معاشرے میں کرپشن کے موضوع پر  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کرپشن کے خلاف ہمارا سب سے موثر  ہتھیار ہے جسے سیکھنا اور استعمال کرنا پڑے گا۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ کرپشن ختم کرنے کے لیے ہمیں اپنی نئی نسل کو سفید اور کالے دھن کا فرق سمجھانا پڑے گابعد ازاں  میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ن لیگ کی لوریاں نہیں سننا چاہتی یہ میگا کرپشن کا آج تک جواب نہیں دے سکے۔